شاہ رُخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے روک لیا
شاہ رُخ خان کے سامان میں 18 لاکھ سے زائد کی قیمتی گھڑیاں تھیں جس کیلئے انہیں 6 لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی تھی
شاہ رُخ خان کے سامان میں 18 لاکھ سے زائد کی قیمتی گھڑیاں تھیں جس کیلئے انہیں 6 لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو مبینہ طور پر گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے ان کے سامان میں کچھ مہنگی گھڑیاں ملنے پر انہیں ایئر پورٹ سے باہر جانے سے روک دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت دینے سے پہلے کنگ خان کو ان مہنگی گھڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 6.83 لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔
بالی ووڈ اسٹار شارجہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے اور نجی جیٹ سے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر اترے تھے۔
جب مسٹر خان اور ان کے مینیجر کو گھڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنےاور رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تاہم ان کے محافظ سمیت ان کے وفد کے کچھ ارکان کو پوچھ گچھ کے لیے رات بھر حراست میں رکھا گیا اور صبح جانے کی اجازت دی گئی۔
یاد رہے کہ مسٹر خان نے کل شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2022 میں شرکت کی تھی جہاں انہیں بین الاقوامی سینما اور ثقافت میں ان کی خدمات کے لیے گلوبل آئیکون آف سنیما اور ثقافتی بیانیہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔