شہباز شریف نے لندن میں قیام کا دورانیہ بڑھا دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناسازی کے باعث عین وقت پر لندن میں قیام بڑھایا


ویب ڈیسک November 12, 2022
فوٹو فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے طبیعت ناسازی کے باعث لندن میں قیام کا دورانیہ مزید ایک روز بڑھا دیا۔

جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں سیاسی امور سے متعلق بھرپور مشاورت کی، جس کے بعد مزید بات چیت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کا لندن میں قیام ایک دن مزید بڑھایا گیا۔ اب وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کی شب پاکستان واپس پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والی سمٹ کوپ 27 میں شرکت کے بعد دو روزہ دورے پر لندن پہنچے تھے، جہاں انہوں نے نوازشریف سے متعدد ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی صورت حال سے متعلق گفتگو کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں