معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی حالت بگڑ گئی وینٹی لیٹر پر منتقل

جگر کا انفیکشن بڑھنے سے طبیعت مزید بگڑ گئی، ستر فیصد جگر نے کام چھوڑ دیا ہے، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک November 12, 2022
فوٹو: فائل

اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی کے ایل آئی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔

ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ گیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے طارق ٹیڈی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں