نوکریوں کی آڑ میں فحش ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا


آفتاب خان November 12, 2022
فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران نوکریوں کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر محمود کو گرفتارکرلیا۔ ملزم انٹرنیٹ پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات لگانے میں ملوث تھا اور ان جعلی نوکریوں کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے جبکہ متاثرہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کر کے بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں