ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی تصاویر لیک کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
پمز اسپتال نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، 14 نومبر کی صبح ملازمین اور ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ افسران پوچھ گچھ کیلیے طلب
سینئر صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران بنائی گئی تصاویر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلیے پمز اسپتال کی انتظامیہ دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
پوسٹ مارٹم کے دوران سینیئر صحاف ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی کی تصاویر لیک ہونے کا معاملے پرپمز اسپتال میں ڈاکٹر نوید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، جس نے ذمہ داری ملتے ہیں کام شروع کیا اور کمیٹی کو تشکیل دینے والے ڈائریکٹر اسپتال کو بھی پوچھ گچھ کیلیے طلب کر لیا۔
کمیٹی کی جانب سے اسپتال ڈائریکٹر سمیت متعلقہ ڈاکٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی نے میڈیکل ڈاریکٹر پمز، چئیرمین میڈیکل بورڈ اور تمام بورڈ ممبرز کو بھی طلب کیا ہے جبکہ ڈاریکٹر آئی ٹی پمز اور کیمرہ مین میڈیکل بورڈ بھی کو طلب کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام متعلقہ ڈاکٹرز و اسٹاف کو 14 نومبر صبح ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور تصاویر نچی چینل کو دینے والے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔