لاہورمیں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے بیٹوں کا باپ کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن پر تشدد

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو برطرف کر دیا


ویب ڈیسک March 28, 2014
گزشتہ روز ون وے کی خلاف ورزی پر روکنے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے بیٹوں نے ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی تھی۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کے بیٹوں کا ٹریفک وارڈن پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کی موجودگی میں ان کے بیٹوں رائے افضل اور رائے نجف کی جانب سے ساتھوں کے ہمراہ ٹریفک وارڈن پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رائے ممتاز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے رائے ممتاز کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کر کے ضلع کچہری میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا جب کہ واقعے کے 4 ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروز پور روڈ پر ڈٹن تھانے کی حدود میں ٹریفک وارڈن وقاص نے جب ون وے کی خلاف ورزی پر سیکرٹری پنجاب کے بیٹوں کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹریفک وارڈن کی پٹائی لگا دی تھی۔ ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ رائے افضل اور رائے نجف کی جانب سے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں