لاہور سے 4 مشکوک افراد اسلحہ سمیت گرفتار

مشکوک افراد نے کالے رنگ کے ڈالے پر پولیس لائٹ لگا رکھی تھی، ایس ایچ او


ویب ڈیسک November 13, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

گارڈن ٹاون کے علاقے سے 4 مشکوک افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاون راو نعیم کے مطابق مشکوک افراد سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد ہوا، مشکوک افراد نے کالے رنگ کے ڈالے پر پولیس لائٹ لگا رکھی تھی۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی، گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں