اوگرا کرپشن کیس یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
سماعت کے دوران عدالت نے کیس کے دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا
احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن کیس میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی جس میں کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق اور سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران عدالت نے کیس کے دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ دونوں سابق وزرائے اعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔