امریکی فضائیہ کے ایئرشو میں طیارے آپس میں ٹکرا گئے ہولناک ویڈیو وائرل

جنگ عظیم دوم کے طیارے فوجیوں کے یادگار دن پر ایئر شو میں حصہ لے رہے تھے


ویب ڈیسک November 13, 2022
یہ طیارے فوجیوں کے دن پر ایئرشو میں حصہ لے رہے تھے، فوٹو: ٹوئٹر

امریکی شہر ڈیلاس میں یادگاری ایئر شو کے دوران جنگ عظیم دوم کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈیلاس ایگزیکیٹو ایئرپورٹ پر فوجی دن کی مناسبت سے یادگاری ایئر شو رکھا گیا تھا جس میں دوسری عالمی جنگ کے طیاروں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔

اس دوران دو طیارے بوئنگ بی-17 اور بیل پی-63 کنگ کوبرا فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں ایک طیارے کے دونوں بازو ٹوٹ گئے اور وہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔



دوسرے طیارے میں گرنے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہوگئے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ الائیڈ پائلٹس نے حادثے میں اپنے دو سابق پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق کی جو طیارے میں بطور کریو ممبر موجود تھے۔

حادثے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی طیارے فضا میں پرواز کر رہے ہیں اور ایک طیارہ موڑ کاٹ رہا ہے جس کے عقب سے آنے والا طیارہ اس سے ٹکرا جاتا ہے۔

تباہ ہونے والے طیارے سی اے ایف نامی این جی او کی ملکیت ہیں جو ایسے 180 طیارے رکھتی ہے اور ملک بھر میں ایئر شو کا انتظام بھی کرتی ہے۔

این جی او کا کہنے کا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیاروں کوتربیت یافتہ یا سابق فوجی پائلٹس نہیں بلکہ رضاکار اُڑا رہے تھے۔



این جی او نے اپنے بیان میں یہہ بھی کہا کہ تباہ ہونے والے طیارے قدیم ضرور تھے لیکن ان میں کوئی فنی یا تکنیکی خرابی نہیں تھی۔ انھیں مکمل طور پر جانچ پڑتال کے بعد شو میں بھیجا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں