ایم کیو ایم نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا

سمندرپار پاکستانیوں کے بھی پاکستانی شہریوں جتنے حقوق ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم آئین میں 22ویں ترمیم کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق دلانا چاہتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار فوٹو: ایکسپریس نیوز

متحدہ قومی مومنٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق دلانے کے لئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔


قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم آئین میں 22ویں ترمیم کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق دلانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے بھی پاکستانی شہریوں جتنے حقوق ہیں اس لئے ایم کیو ایم تمام پاکستانیوں کے درمیان تفریق کو ختم کرنا چاہتی ہے اور انہیں یکساں حقوق دلانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
Load Next Story