نیب نےغیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ کو گرفتار کر لیا

محمد موسی نے گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک 70 سے زائد افراد کو محکمہ پراسیکیوشن میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، نیب ذرائع


ویب ڈیسک March 28, 2014
محمد موسی نے گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک 70 سے زائد افراد کو محکمہ پراسیکیوشن میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، نیب ذرائع فوٹو: فائل

نیب نے محکمہ پراسیکیوشن میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ محمد موسی ترین کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ محمد موسی ترین کو محکمہ پراسیکیوشن میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، محمد موسی ترین پر الزام ہے کہ انھوں نے گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک 70 سے زائد افراد کو محکمہ پراسیکیوشن میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں