گراں فروشوں كے خلاف مہم درجنوں ملک شاپس اور ڈیری فارمز كو جرمانے
کسی بھی تنظيم كو خود ساختہ نرخ مقرر کرنے کی اجازت نہيں دی جا سکتی، ڈپٹی کمشنرکوئٹہ
گراں فروشوں كے خلاف مہم کے تحت گزشتہ دو ماہ كے دوران درجنوں ملک شاپس اور ڈیری فارمز كو جرمانے عائد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی كمشنر كوئٹہ نے بتایا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہيں، کسی بھی تنظيم كو خود ساختہ نرخ مقرر کرنے کی اجازت نہيں دی جا سکتی اور صارفين دودھ كے نرخ سرکاری ريٹ كے مطابق ہی ادا كريں۔
انہوں نے كہا كہ گرانفروشوں کے خلاف مہم جاری ہے اور گزشتہ دو ماہ كے دوران درجنوں ملک شاپس اور ڈیری فارمز كو جرمانے اور قيد و بند کی سزائيں دی گئیں ہیں۔
ڈی سی نے کہا کہ صارفين دودھ فی ليٹر سرکاری نرخ نامے كے مطابق ادا كريں اور تمام دكاندار بالخصوص ملک شاپس دكاندار نرخ نامہ نماياں جگہ پر آويزاں كريں۔

ملک شاپ تنظيم کی جانب سے دودھ كے نرخ فی ليٹر160روپے كرنے پر ڈپٹی كمشنر كوئٹہ شہك بلوچ نے كہا كہ كوئٹہ ميں جنگل كا قانون نہيں جہاں اپنی مرضی كا ريٹ مقرر كر لے، کسی كو دودھ كے خود ساختہ نرخ مقرر كرنے نہيں ديں گے۔