انسداد منشیات فورس کی کارروائیوں میں آئس چرس اور اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

فوٹو فائل

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف جگہوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس، چرس اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکک بھر میں منشیات کے خلاف انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے این ایف کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 120 گرام آئس برآمد کرلی۔


لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران بنوں کے رہائشی ملزم کے بیگ سے 620 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم فلائٹ نمبر PK 412 سے شارجہ جا رہا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پشین کے رہائشی ملزم سے 24 کلو چرس، ایک عدد پستول اور دو میگزین برآمد ہوئے جب کہ کوہاٹ اور خیبر کے علاقوں سے 37 کلو 185 گرام چرس ہوئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Load Next Story