کراچی میں لٹیروں نے جانوروں کی چوری بھی شروع کردی

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ پولیس افسران پولیس کا گشت بڑھانے کا مطالبہ کردیا


ویب ڈیسک November 13, 2022
فوٹو فائل

کورنگی میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی چوری بھی شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کورنگی کے علاقے نمبر 6 ڈی ایریا میں ایک باڑے میں اعلیٰ نسل کے بکرے ، بکریاں اور گائے بندھے ہوئے تھے، حیرت انگیر طور پر ایک کرولا کار آئی جس میں تین ملزمان سوار تھے انھوں نے باڑے کا دروازہ توڑ کر اعلیٰ نسل کے 10 بکرے اور بکری کرولا کار میں ڈالا کر لے گئے۔

مدعی دانش جمیل نے صبح اٹھ کر دیکھا تو باڑے کا دروازہ ٹوٹتا ہوا تھا اور باڑے سے بکرے اور بکریاں غائب تھی، سی سی فوٹیج میں دیکھا گیا تو ملزمان کار میں بکرے اور بکریاں ڈال کر لے جارہے ہی۔

مدعی کا کہنا ہے 10 بکرے اور بکریوں کی قیمت تقریبا 5 لاکھ روپے سے زائد تھی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تو انھوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی، بلکہ معمول کے مطابق درخواست وصول کرکے مجھے ٹال دیا اور کہا کوشش کرتے ہیں ملزمان کو پکڑنے کی۔

دانش نے ڈی آئی جی ایسٹ ، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر افسران سے اپیل کی ہے کہ اس کے جانوروں کو بازیاب کرایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی ، زمان ٹاون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ملزمان شہریوں کو لوٹ لیتے ہیں اور مزاحمت کرنے پر گولی مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے، کورنگی کے علاقے میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں