ترکیہ میں زوردار بم دھماکا 8 افراد جاں بحق اور 80 زخمی

بم استقلال ایونیو کی سڑک پر رکھے ہوئے گملے میں چھپایا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں راہگیر موجود تھے


ویب ڈیسک November 13, 2022
ترکیہ میں ہونے والے دھماکا مبینہ طور پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس تھا، فوٹو: ٹوئٹر

ترکیہ کے استقلال ایونیو میں زور دار بم دھماکا ہوا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکا ہوا۔ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔

بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی جس میں ایک بچی بھی شامل ہے جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ 50 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی جب کہ 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

https://twitter.com/ItsTalatAgain/status/1591801540897280002?s=20&t=qTDMlHSru1en2DDKYLGGyg

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ یہ ایک بم دھماکا تھا اور بارودی مواد کو گملوں میں چھپایا گیا تھا۔

https://twitter.com/HRH162/status/1591815015220543490?s=20&t=jpKUPG06YL7W01zyp2cncQ

دھماکے کے بعد پُر ہجوم مقام پر افراتفری مچ گئی اور شہری مدد کو پکارنے لگے۔ کئی افراد کچلے جانے کے باعث زخمی ہوئے۔ ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بھی اس مقام پر کافی بِھیڑ تھی۔

https://twitter.com/fqadi/status/1591790256147562498?s=20&t=jpKUPG06YL7W01zyp2cncQ

دھماکے کے فوری بعد ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ پولیس غیر متعلقہ افراد کو وقوعہ پر جانے سے روک دیا۔



واضح رہے کہ ترکیہ میں داعش نے کئی بار خود کش حملے کیے ہیں اور 2017 میں ایک نائٹ کلب میں مسلح افراد کے حملے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں