شاہین انجری کا شکار نہ ہوتے تو فائنل مزید دلچسپ ہوتا سچن ٹنڈولکر
سابق بھارتی کرکٹر نے ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی تعریف کی اور انگلینڈ کو جیت پر مبارک باد پیش کی
سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انگلینڈ کی جیت کو شاہین آفریدی کی انجری کا نتیجہ قرار دیدیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں انگلینڈ کو ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اگر فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ مزید دلچسپ ہوتا۔

Fantastic achievement. 👏🏻
It was a closely fought final and would've been even more interesting had Afridi not been injured.
مزید پڑھیں : شاہین کی انجری نہ ہوتی اور 20 رنز زیادہ بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا، بابر اعظم
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔