لاہور میں 10 سالہ بچی سے زیادتی پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں

ہنجر وال میں اہل علاقہ نے10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو موقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔


ویب ڈیسک March 28, 2014
ہنجر وال پولیس میں 4 ملزمان کو تحویل میں لئے جانے کے باوجود کارروائی سے گریز کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس ہنجر وال میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو تحویل میں لئے جانے کے باوجود کارروائی سے گریز کررہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال کے رہائشی محنت کش مشتاق کی بیٹی 5 ویں جماعت کی طالبہ گزشتہ شام 7 بجے سے غائب تھی، گھر گھر تلاش کر نے کے بعد ایک فیکٹری کے اوپر واقع کمرے سے بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد کیا گیا جہاں بچی کے ہاتھ پاؤں رسیوں اور منہ پر کپڑے سے بندھا ہوا تھا۔

اہل علاقہ نے موقع سے 4 ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جب کہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک نہ تو بچی کا طبی معائنہ کروایا گیا اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ملتان روڈ کو بلاک کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں