بالی ووڈ اداکارہ روزلین خان کینسر میں مبتلا ہوگئیں

روزلین نے انسٹاگرام پر ممبئی کے اسپتال سے اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو افسوسناک خبر دی


ویب ڈیسک November 13, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ روزلین خان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

روزلین نے انسٹاگرام پر ممبئی کے اسپتال سے اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر میں مبتلا ہونے کی افسوسناک خبر دی۔







View this post on Instagram


A post shared by Rozlyn Khan (@rozlynkhan)






انہوں نے لکھا کہ کہیں پڑھا تھا کہ مشکل لوگوں کی زندگی آسان نہیں ہوتی، لیکن اب معلوم ہوا کہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے تھا، خدا اپنے مضبوط ترین بندوں کو ہی سخت امتحان میں ڈالتا ہے۔

روزلین خان نے اپنےساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کیلئے پیغام لکھا کہ اگلے 7 ماہ تک میں کینسر کی وجہ سے کیموتھراپی کی عمل سے گزروں گی اس لیے ایک گنجی ماڈل کے ساتھ کام کرنے کے لیے آپ کو ہمت دکھانی ہوگی۔

انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا کہ صرف گردن اور کمر میں کچھ درد ہے ،ابتدائی مراحل میں ہی کینسر کی تشخیص کرلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں