وزیراعلیٰ پنجاب نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلان کر دیا

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑدیا ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منقتل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 14, 2022
جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے(فائل فوٹو)

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اداکار طارق ٹیڈی کی بیماری کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ان کے مفت علاج کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔

ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑدیا ہے۔

جس کے بعد فوری خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اداکار طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی، وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے فری علاج معالجے کیلئے فی الفور اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں