پاکستان ’چیری‘ کی ماحول دوست پیداوار پر توجہ دے چینی زرعی کمشنر

بلوچستان میں اس پھل کی پیداوار کو ایئر کولنگ کے بعد برآمد کیا جا سکتا ہے

دونوں ملکوں نے زرعی مصنوعات کی برآمدات کیلیے 4 پروٹوکولز پر دستخط کر دیے۔ فوٹو: فائل

ایگریکلچرل کمشنر ڈاکٹر گو وین لیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو چیری کے باغات کو ماحول دوست پیداوار پر توجہ دینی چاہیے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ایگریکلچرل کمشنر ڈاکٹر گو وین لیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چیری کے باغات کو ماحول دوست پیداوار پر توجہ دینی چاہیے، بلوچستان میں پیدا ہونے والی چیری کو ایئرکولنگ کے بعد پاکستان سے چین برآمد کیا جا سکتا ہے، جی بی کے علاقے میں پیدا ہونے والی چیری کو خنجراب پاس پر ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے بھی چین برآمد کیا جا سکتا ہے۔


پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ایگریکلچرل کمشنر ڈاکٹر گو وین لیانگ نے چائنا اکنامک نیٹ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی چیری کے داخلے کی منظوری سے پاکستان کی چیری انڈسٹری کی ترقی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان چیری کے پودے لگانے کے علاقے کو بڑھانے، یونٹ کی پیداوار اور پھلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور کولڈ ٹریٹمنٹ کی سہولیات کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے چینی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے تعاون کر سکتے ہیں،دونوں ملکوں نے زرعی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق چار پروٹوکولز پر دستخط کیے ہیں۔

 
Load Next Story