ارشد شریف کی شہادت پر جوڈیشل انکوائری کمیشن کیلیے متعلقہ حکام کو دوبارہ خط

ارشد شریف کا معاملہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اٹھایا جائے، خط کا متن


ویب ڈیسک November 14, 2022
فوٹو: فائل

صحافی ارشد شریف کی شہادت پر جوڈیشل انکوائری کمیشن کروانے کے لیے متعلقہ حکام کو دوبارہ خط لکھ دیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر کو خط ارسال کیا۔

متن کے مطابق ارشد شریف کی ہلاکت کینیا کی حکومت کی ناکامی ہے لہٰذا ارشد شریف کا معاملہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اٹھایا جائے، جوڈیشل انکوائری کمیشن سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل ہونا چاہیے۔

صدر پاکستان نے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، بین الاقوامی ماہرین کی رائے شامل کی جائے اور فوری صاف شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اگر فوری طور پر ایکشن نہ لیا گیا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں