پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

برانز میڈل جیتنے پر پاکستان کے پوائنٹس میں 1543 کا اضافہ ہوا


Sports Desk November 14, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایک لمبے انتظار کے بعد انٹرنیشنل میں ایک درجے بہتری آگئی۔

ایف آئی ایچ کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔ ملائشیا میں ختم ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کیا جس سے اس کے پوائنٹس میں 1543 کا اضافہ ہوا ہے۔

ان پوائنٹس کے آنے سے پاکستان اب 17ویں پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ برانز میڈل میچ میں شکست کھانے والی جاپان کی ٹیم انٹرنیشنل رینکنگ میں اب پاکستان کی جگہ 18ویں نمبر آگئی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا ہدف جنوبی افریقا میں آٹھ نیشنز ہاکی کپ ہے جس کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ 16 نومبر سے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم 25 نومبر کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ آٹھ نیشنز کپ کا آغاز 28 نومبر سے ہو رہا ہے جس کی فائنلسٹ ٹیمیں پرولیگ کے لیے کوالیفائی کرسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں