لاہور موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈولفن اہلکار کی فائرنگ نوجوان زخمی
والد الطاف کی مدعیت میں ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
غازی آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈولفن اہلکار کی گولی سے حسن نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
والد الطاف کی مدعیت میں ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ایس پی ڈولفن اسکواڈ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ سی سی پی او لاہور نے واقعے کی مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سی سی پی او کے مطابق اختیارات سے تجاوز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں، ڈولفن اہلکار کی غفلت اور قصور وار ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق متعلقہ ڈولفن ٹیم معطل کرکے کلوز ہیڈکوارٹرز کر دیا جبکہ وقوعہ کے حوالہ سے مقدمہ درج کرلیا گیا، زخمی شہری حسن مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
غازی آباد ویک اینڈ پر ون ویلنگ و ریسنگ کیلئے پسندیدہ ایریا تصور کیا جاتا ہے، واقعہ ہفتہ کی درمیانی شب ریسنگ کے دوران پیش آیا۔