بنگلادیش کے مشرفی مرتضیٰ اور الامین حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔فوٹو:اے ایف پی
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر میگاایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
بنگلا دیش کے شہر میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز تمیم اقبال 20 کے مجموعہ پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین شمس الرحمان اسکور میں اضافہ کئے بغیر اگلی ہی گیند پر اشونت کا شکار بن گئے، جس کے بعد انعام الحق نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے، وہ 44 رنز بنا کر امیت مشرا کی گیند پر بولڈ ہوئے، بنگلادیش کی جانب سے محمد اللہ 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اوراس طرح بھارتی بولروں کے سامنے بنگال ٹائیگرز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر138 رنز ہی بنا سکے، بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 3 اور اشونت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ روہت شرما 56،شیکھر دھوان ایک اور کپتان مہندر سنگھ دھونی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کے مشرفی مرتضیٰ اور الامین حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔