راولپنڈی چائلڈ بیورو کی 18 بچوں کے لواحقین کی تلاش میں مدد کی اپیل

بچوں کے لواحقین کی تلاش میں کیے گئے اقدامات کامیاب نہ ہوسکے،ڈسٹرکٹ افسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو

بچوں کے ورثا کی تلاش جاری ہے، حکام:فوٹو:ایکسپریس نیوز

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی کی تحویل میں موجود 18 گمشدہ و لاوارث بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کے لواحقین کی تلاش میں مدد کے اپیل کردی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی علی عابد نقوی کا کہنا ہے کہ بچوں کی طرف سے فراہم کردہ ایڈریس، فون نمبرز اور دیگر معلومات کی بنیاد پر بچوں کے ورثاء اور عزیز و اقارب کی تلاش کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے جو کہ کامیاب نہ ہو سکے۔


جن بچوں کے والدین کی تلاش جاری ہے ان میں ایان سعید ولد سعید، خوشی خان ولد اسماعیل، عمران ولد غلام فرید، مستقیم ولد سرقیم، شان ولد ذوالفقار، عمران ولد ذوالفقار، راز محمد ولد غلام حیدر، ناظم ولد ارشد، علی حسن ولد بشارت، عبدالہادی ولد نوید، خالد ولد حبیب الرحمان، قاسم ولد علی شاہ، بلال ولد اسلم، احمد ولد نیاز، محسن ولد نامعلوم، کاشف ولد نا معلوم، احمد ولد محبوب اور ماہم دختر اللّٰه دِتّہ شامل ہیں۔

ان بچوں کے ورثاء بچوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے نمبرز 0519291128 اور 0519291129 اور چائلڈ ہیلپ لائین 1121 پر رابطہ کر سکتے ہیں.۔
Load Next Story