عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کیلیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا

ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 14, 2022
فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا۔

توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ ماہ، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ توشہ خانہ ریفرنس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے، جھوٹا اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر آرٹیکل 63 ون پی کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جارہا ہے، ان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو مس ڈیکلریشن کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں غلط گوشوارے جمع کرائے اور ملنے والے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے، انہوں نے سال 2018-19 میں تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بھی ظاہر نہیں کی۔



فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کا پیش کردہ بینک ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا، انہوں نے اپنے جواب میں جو موقف اپنایا وہ مبہم تھا، انہوں نے مالی سال 2020-21 کے گوشواروں میں بھی حقائق چھپائے، جس کے نتیجے میں انہوں نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 137، 167 اور 173 کی خلاف ورزی کی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں