کے پی میں مالی بحران وفاق کے فنڈز بند کرنے کی وجہ سے ہے شوکت یوسف زئی

صوبے کے خلاف سازش ہورہی ہے، ضم اضلاع کے فنڈز کاٹ دیے گئے ہیں، عدالت جائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے


ویب ڈیسک November 14, 2022
صوبے کے خلاف سازش ہورہی ہے، ضم اضلاع کے فنڈز کاٹ دیے گئے ہیں، عدالت جائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے (فوٹو فائل)

خیبر پختون خوا کے وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں مالی بحران غلط پالیسیوں سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی فنڈز بند کرنے کی وجہ سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے خلاف سازش ہورہی ہے، ضم اضلاع کے فنڈز کاٹ دیے گئے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ مل کر صوبائی وسائل کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ صوبائی حقوق کے لیے عدالت جائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، وفاقی حکومت صوبے کو دبانے کی باتیں نہ کرے، کوئی مائی کا لعل صوبے میں گورنر راج نہیں لگا سکتا، صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر اپوزیشن کیوں خاموش ہے، اگر ہمت ہے تو نئے انتخابات کروائیں۔

انہوں ںے کہا کہ لیڈر باتوں سے نہیں بنتے عوام بناتے ہیں، لیڈر گولیاں کھا کر بھی عوام میں رہتا ہے کسی کی طرح ہیلی کاپٹر میں بھاگتا نہیں، یہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کا دعویٰ کرکے آئی تھی اور آج مہنگائی کا کیا حال ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے گیارہ ارب روپے معاف کروائے، وزیراعظم لندن سے بدنامی کا بڑا داغ لے کر آئے ہیں اور اب بین الاقوامی سطح پر بھی چوری کا طعنہ ملے گا، اپوزیشن آئے انہیں مالی بحران پر بریفنگ دیں گے، ہم نے چوری نہیں کی ملازمین بھرتی کیے جن کی تنخواہیں 40 ارب روپے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں