پاکستان جی سیون گلوبل شیلڈ اقدام سے امداد حاصل کرنے والےاولین ممالک میں شامل
پروگرام کا مقصد آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک کے لیے تیزی سے رسائی فراہم کرنا ہے
پاکستان، گھانا اور بنگلہ دیش جی سیون 'گلوبل شیلڈ' اقدام سے فنڈ حاصل کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہوں گے۔
زرائع کے مطابق کوپ 27 سربراہی اجلاس جی سیون کے صدر جرمنی کی طرف سے نئے پروگرام کااعلان کیا گیا، پروگرام کا مقصد آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک کے لیے تیزی سے رسائی فراہم کرنا ہے۔
یہ پروگرام سیلاب یا خشک سالی کے بعد ایک انشورنس اور ڈیزاسٹر پروٹیکشن فنڈنگ ہوگاجو58 موسمیاتی کمزور معیشتوں کے وی 20 گروپ کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔
جرمنی کی طرف سے بنگلہ دیش، کوسٹاریکا، فجی، گھانا، پاکستان، فلپائن اور سینیگال کو گلوبل شیلڈ پیکجز کے ابتدائی وصول کنندگان کے طور فہرست میں درج کیا گیا ہے۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ یہ پیکج آنے والے مہینوں میں تیار کیے جائیں گے۔