پاکستان میں ڈے اے پی کھاد کی سب سے بڑی درآمدی کھیپ ڈسچارج کرلی گئی
سمندری تجارت کی تاریخ میں چوبیس گھنٹوں میں ڈسچارج کی جانے والی ریکارڈ مقدار ہے
پاکستان میں ڈے اے پی کھاد کی سب سے بڑی درآمدی کھیپ لے کر آنے والے بحری جہاز سے ریکارڈ کم مدت میں ڈسچارجنگ کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔
پاکستانی کمپنی اینگرو فرٹیلائزر کی درآمد کردہ ڈی اے پی کھاد کی 59ہزار 650ٹن کی ریکارڈ مقدار لے کر آنے والا بحری جہاز MV. ST. AJISAI کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 14پر 3نومبر کو لنگر انداز ہوا۔
بحری جہاز سے آنے والا کھاد کا اتنا بڑاذخیرہ پہلے کبھی کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوا،جہاز سے پاکستانی کمپنی Quayside سروسز انٹرپرائز نے 24گھنٹے میں 12ہزار 280ٹن ڈی اے پی ڈسچارج کی جو پاکستان کی سمندری تجارت کی تاریخ میں چوبیس گھنٹوں میں ڈسچارج کی جانے والی ریکارڈ مقدار ہے۔
ڈی اے پی کی پیکنگ (تھیلوں میں بند کرنے کا عمل) بھی Quayside سروسز انٹرپرائز کے مقامی سطح پر تیار کردہ پلانٹ سے کی گئی،جس سے غیرملکی کمپنیوں سے یہ خدمات لینے پر ملک سے باہر جانے والے کثیر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوئی۔