MONTREAL:
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے حکومت اورطالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے طالبان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور ایجنڈا طے کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں طالبان سے کمیٹیوں کی حالیہ ملاقات اور تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت مذاکراتی عمل میں بلا وجہ کی طوالت نہیں چاہتی۔
واضح رہے کہ حکومتی کمیٹی اورطالبان شوریٰ کے درمیان ہونے والے براہ راست مذاکرات میں میں قیدیوں کی رہائی اور طالبان کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی یاناکامی تک جنگ بندی پر اتفاق ہوچکا ہے جبکہ حکومتی کمیٹی نے ان مذاکرات کے دوران طالبان شوریٰ کو بتادیا تھا کہ ان کی کوئی خاتون یا بچہ حکومت کی قید میں نہیں۔