اداکار یاسر حسین نے دوسرا بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

اداکار نے اسی فلم کے لیے ’یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول‘ میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا


ویب ڈیسک November 14, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور میزبان یاسر حسین نے دوسرا بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی پاکستانی فلم 'جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر' کے لیے ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں یاسر حسین نے 'بیسٹ ایکٹر میل جیوری مینشن فیچر فلم' حاصل کر لیا۔

رواں برس کے آغاز میں اداکار نے اسی فلم کے لیے 'یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول' میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔




فلم 'جاوید اقبال' کو رواں برس 11 ویں ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے پریمیئر میں بھی پیش کیا گیا تھا جس کا آغاز یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں ہوا تھا اور 8 نومبر تک جاری رہا۔

فلم میں معروف اداکار یاسر حسین نے مرکزی جبکہ عائشہ عمر نے پولیس انسپکٹر کا اہم کردار نبھایا ہے۔ اس سے قبل فلم کا ورلڈ پریمیئر مئی میں یوکے فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ قاتل جاوید اقبال نے 1998 اور 1999 میں تقریباً 100 بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرکے ناصرف قتل کیا بلکہ اس نے اپنے خلاف ثبوتوں کو مٹانے کے لیے ان بچوں کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر تلف کردی تھیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں