دفاعی نمائش آئیڈیاز کا کراچی ایکسپو سینٹرمیں آغاز

18نومبرتک جاری رہنے والی 4روزہ نمائش میں دنیا کے 64ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہونگے


Staff Reporter November 15, 2022
فوٹو:فائل

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کراچی ایکسپوسینٹرمیں شایان شان طریقے سے آغاز ہوگیا جس کا افتتاح وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔

ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے مطابق18نومبرتک جاری رہنے والی 4روزہ نمائش میں دنیا کے 64ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔ رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51ممالک کے285 وفود بھی شریک ہورہے ہیں۔

نمائش میں آسٹریلیا،رومانیہ اورہنگری پہلی مرتبہ شریک ہونگے،انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفینس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائےگا۔ایکسپوسینٹر کے6ہالز کے علاوہ 3مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں،ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے۔


کراچی کے ساحل پر 17نومبر کو کراچی شو کا انعقاد کیا جائے گا

کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا،سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔

آئیڈیاز 2022میں اس مرتبہ بھی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کے زیر قیادت دوست ملکوں کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفود شرکت کریں گے۔ڈیپوکے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد بڑا چیلنج تھا۔

ایکسپو سینٹر کے دوہال ترکش کمپنیوں اور ایک چائنا کی مصنوعات کیلئے مختص

ایکسپو سینٹر کے دو ہال ترکش کمپنیوں اورایک چائنا کی مصنوعات کے لیے مختص کیے گئے ہیں،دفاعی نمائش میں شامل پاکستانی ساختہ جی ایف سیونٹین تھنڈر، الخالد ٹینک سمیت دیگر مصنوعات کی دنیا بھر میں بہت ڈیمانڈ ہے۔

کورنا وبا کے باعث 4 سال بعد منعقد ہو نے والے ایونٹ میں ملک بھر سے چھوٹے بڑے وینڈرز اپنی منفرد مصنوعات کے ساتھ شریک ہونگے۔

آئیڈیاز کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے

آئیڈیاز کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے،آئیڈیاز کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کمیونٹی اور انکی دفاعی انڈسٹریز کو پاکستانی مصنوعات کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔

سال 2000سے شروع ہونے والی دفاعی نمائش میں 84 مندوبین نے شرکت کی جو 2018میں 231 تک پہنچ گئی۔

نمائش میں64 ممالک کے 285 وفود شرکت کریں گے، 323 بیرون ممالک اور 199لوکل مندوبین شریک ہوں گے۔

آئیڈیاز میں سیمینارز، ٹیکنالوجی شیئرنگ سمیت وفود کے درمیان ملاقاتیں ہوں گی۔

ایونٹ دفاعی مصنوعات بنانے والے اداروں کے درمیان روابط بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے

ایونٹ کے ساتھ متعدد سرگرمیوں کا انعقاد، جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ، بین الاقوامی سیمینار اور بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے کرائی جانے والی بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ ملاقاتیں پروگرام میں شامل ہیں۔

آئیڈیاز دفاعی مصنوعات، ہتھیاروں کے نظام اور خصوصی گاڑیوں کی وسیع رینج کی نمائش اور دفاعی فورسز اور حکومتوں کو ایک انٹر ایکٹیو پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس کے ذریعے انہیں دفاعی اور سیکیوریٹی تقاضوں کے مطابق بہترین مصنوعات اور ٹیکنالوجی تک رسائی ملتی ہے۔

سال 2000 سے شروع ہو نے والی دفاعی نمائش مینوفیکچررز، انٹرپرنیوررز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ماہرین، مالیاتی ماہرین اور اعلیٰ سطح کے پالیسی میکرز کی بین الاقوامی سطح پر ملاقات کا مرکز بن چکی ہے۔

بین الاقوامی دفاعی سیمینار آئیڈیاز کااہم حصہ ہے

سیمینار ماہرین کی شرکت کے لحاظ سے ایشیائی خطے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے جس میں دفاعی صنعت کے منظر نامے اور مستقبل کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

اس سال انٹرنیشنل دفاعی سیمینار ایشیاء میں بالعموم جبکہ مڈل ایسٹ اور ساؤتھ ویسٹ ایشیاء میں بالخصوص بدلتے ہوئی سیکیوریٹی صورتحال کے لحاظ سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دفاعی نمائش کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

ایکسپو سینٹر کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ کا پلان غیر ملکی وفود کی سہولت اور سیکورٹی سمیت رہائشی افراد کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ صبح7 بجے سے شام 6 بجے تک سر شاہ سلیمان روڈ کے دونوں ٹریک ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند رکھے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں