نورڈ اسٹریم سے لیک ہونیوالی میتھین گیس گلوبل وارمنگ میں اضافہ نہیں کریگی تحقیق

26 ستمبر کو نورڈ اسٹریم 1 اور 2، زیرِ سمندر پائپ لائن جو روس سے جرمنی قدرتی گیس منتقل کرتی ہیں، پھٹ گئیں تھیں


ویب ڈیسک November 16, 2022

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں ٹوٹنے والی نورڈ اسٹریم پائپ لائن سے لیک ہونے والی میتھین گیس گلوبل وارمنگ میں اضافہ نہیں کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں میتھین کے اخراج کی مقدار 2 لاکھ 20 ہزار ٹن ہونے کے باوجود گیس کا لیک ہونا وارمنگ پر انتہائی معمولی اثر ڈالے گا۔ انسانوں پر اس گیس کے اثرات کوئلے اور گیس کی صنعتوں کی نسبت انتہائی محدود ہوں گے۔

گزشتہ ستمبر کی 26 تاریخ کو نورڈ اسٹریم 1 اور 2، زیرِ سمندر پائپ لائن جو روس سے جرمنی قدرتی گیس منتقل کرتی ہیں، پھٹ گئیں تھیں۔

تاحال پائپ لائن کے پھٹنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ہیں۔ مغربی ممالک کا شک ہے کہ یہ پائپ لائن روس نے جان بوجھ کر اڑائی ہے جبکہ روس کا یہ ماننا ہے کہ اس تخریب کاری کے پیچھے مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔

میتھین گیس کے ماحول میں اخراج کے حوالے سے یہ تحقیق بیجنگ کے انسٹیٹیوٹ آف ایٹماسفیئرک فزکس کے ماہرین کی رہنمائی میں کی گئی۔

ایڈوانسز اِن ایٹماسفیئرک سائنسز نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے کہا کہ عالمی سطح پر ہوا کے درجہ حرارت میں انتہائی معمولی اضافہ اخذ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں