برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا بلاول

پرطانوی کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ نے فیصلے سے پاکستان ہائی کمشن کو آگاہ کر دیا ہے


ویب ڈیسک November 15, 2022
فوٹو: فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پرطانوی کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ نے فیصلے سے پاکستان ہائی کمشن کو آگاہ کر دیا ہے. کامن ویلتھ اینڈ ڈویلمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے گراں قدر اقدامات کئے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہےکہ پاکستان کے لیے اچھی خبرہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو 'ہائی رسک تھرڈ کنٹریز' کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں