کراچی میں جلد ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا جائےگا گورنر سندھ

پیپلز پارٹی سے معاہدہ ہوا ہے ڈی ایم سیز، کراچی اور حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹرایم کیو ایم کا ہوگا،کامران ٹیسوری

فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی پی سے معاہدے کے مطابق کراچی میں جلد ہی ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا جائے گا۔

اولمپئین اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں عنقریب یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہو جائے گی ،کو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مل جل کر عوامی مسائل حل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمارا معاہد ہوا ہے کہ ڈی ایم سیز، کراچی اور حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کا ہوگا، اس حوالے سے بلدیاتی ایکٹ پر کام جاری ہے ، جلدی ہی کراچی میں ایم کیو ایم کا یڈمنسٹریٹر آ جائے گا۔


گورنر سندھ کا کہناتھا کہآصف علی زرداری کی عیادت کرنے گیا تھا، ان سے صوبے میں امن اور عوام کے مسائل حل کرنے پر گفتگو ہوئی، آصف زرداری نے کہاکہ ہم مل جل کر مسائل حل کریں گے، وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے سیاست میرا کام نہیں، یہ سیاست دانوں کا کام ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ میں محبت کا پیغام پہنچا سکتا ہوں، کراچی کو اون کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، صوبے کی بہتری کے لیے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کو موقع دے رہے ہیں، ان کو سوچنا ہوگا کہ کہیں وہ کسی سازش کا شکار تو نہیں ہو رہے۔
Load Next Story