قائد اعظم کی تصویر اور قومی پرچم کی بے حرمتی پر سخت سزا کی تجویز

دفعہ 123 بی کے تحت جھنڈے کی بے حرمتی پر 5 سال قید یا کم سے کم 6 ماہ سزا ہوگی


این این آئی November 15, 2022
دفعہ 123 بی کے تحت جھنڈے کی بے حرمتی پر 5 سال قید یا کم سے کم 6 ماہ سزا ہوگی۔ فوٹو : فائل

وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ترمیمی بل کرمنل لاء 2020 پیش کر دیا۔

قومی پرچم اور قائداعظم کی تصویر ہٹانے اور بے حرمتی کرنے پر سخت سزا کی تجویز دی گئی، تعزیرات پاکستان میں دفعہ 123 سی بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی، دفعہ 123 بی کے تحت جھنڈے کی بے حرمتی پر 5 سال قید یا کم سے کم 6 ماہ سزا ہوگی۔

مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،جرم کی نوعیت کے تحت قید اور جرمانہ دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی۔

وزارت داخلہ کی تجویز پر اسلام آباد انتظامیہ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ نے حمایت کر دی ،ترمیم شدہ بل پیر صابر شاہ نے سینیٹ میں پیش کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔