واہگہ کے سرحدی علاقے سے بھارتی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم ہلاک

ملزمان نے رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا


Numainda Express March 28, 2014
رینجرز نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے بھارتی شراب کی 47 بوتلیں برآمد کرلیں، فوٹو:فائل

رینجرز نے بھارت کی طرف سے بھاری مقدار میں مختلف برانڈز کی شراب پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک اسمگلر کو ہلاک کردیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب کے اہلکاروں نے واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شراب کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، رینجرز اہلکاروں نے واہگہ بارڈر کے ایریا میں کچھ مشکوک افراد کی حرکات دیکھیں تو ان کو خبردار کیا جس پر یہ افراد اپنا سامان وہیں پھینک کر فرار ہونے لگے ان میں سے ایک شخص نے رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد رینجرز کی جوابی فائرنگ میں ایک بھارتی ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار کئے جانے و الے ملزم سے شراب کی 47 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |