عمران خان نے اپنی سیاست کے لیے خارجہ تعلقات کونقصان پہنچایاوزیراعظم

عمران خان کے بیان سے ان کا دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کرانے میں کردار واضح ہوگیا، شہباز شریف


ویب ڈیسک November 15, 2022
اپنی چالاکی سے ملک کو نقصان پہنچانے والے پر قوم حیران ہے،شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے اپنے سیاسی مفاد کے لیے ملک کے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں غیرملکی سازش کے بیانیے کی تردید کی جس سے ان کا دوسرے ممالک سے پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے میں کردار واضح ہوگیا۔



شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ سب اپنے سیاسی فائدے کے لیے کیا۔ اپنی چالاکی اورغداری سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے پر قوم حیران ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روز انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی سازش کا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں