پاکستان جی سیون فنڈ حاصل کرنیوالے پہلے ممالک میں شامل

گھانا، بنگلہ دیش بھی کوپ 27 اجلاس میں جرمنی کے اعلان کردہ’گلوبل شیلڈ‘ کا حصہ

پروگرام کا مقصد آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک کیلیے رسائی فراہم کرنا ہے،ذرائع۔ فوٹو: نیٹ

پاکستان، گھانا اور بنگلادیش جی سیون 'گلوبل شیلڈ' اقدام سے فنڈ حاصل کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کوپ 27 سربراہی اجلاس جی سیون کے صدر جرمنی کی طرف سے اعلان کیا گیا، پروگرام کا مقصد آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک کے لیے تیزی سے رسائی فراہم کرنا ہے۔


یہ پروگرام سیلاب یا خشک سالی کے بعد ایک انشورنس اور ڈیزاسٹر پروٹیکشن فنڈنگ ہوگا۔58 موسمیاتی کمزور معیشتوں کے وی 20 گروپ کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

جرمنی نے بنگلادیش، کوسٹاریکا، فجی، گھانا، پاکستان، فلپائن اور سینیگال کو گلوبل شیلڈ پیکجز کے ابتدائی وصول کنندگان کے طور فہرست میں درج کیا ہے۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ یہ پیکج آنے والے مہینوں میں تیار کیے جائیں گے۔
Load Next Story