یورپی یونین نے ایرانی وزیرداخلہ اور سرکاری ٹی وی پر پابندیاں عائد کردیں

ایران کی 29 شخصیات اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں


ویب ڈیسک November 15, 2022
یورپی یونین نے ایرانی مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن پرپابندیاں عائد کی ہیں:فوٹو:فائل

یورپی یونین نے ایران کے وزیرداخلہ اور سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیرداخلہ احمد واحدی، ایرانی انقلابی گارڈ کے چیف، سائبر پولیس کے سربراہ شامل ہیں۔

یورپی یونین کی ایران کی 29 کمپنیوں اور شخصیات پرعائد پابندیوں میں سفری پابندیاں، اثاثوں کا منجمد ہونا اوردیگر شامل ہیں۔ ایران میں گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین پر تشدد اور کریک ڈاؤن میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں