پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک November 15, 2022
(فوٹو، فائل)

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔

کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 08، کالام میں منفی 06، بابوسر میں منفی 04، استور میں منفی 03، بگروٹ، مالم جبہ اور اسکردو میں منفی 02، گوپس، ہنزہ اور قلات میں منفی 01 جبکہ کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں