خیبرپختونخوا کا مرکزسے مالی وسائل لینے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

جلد سپریم کورٹ میں تین الگ ، الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

جلد سپریم کورٹ میں تین الگ ، الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے مرکزسے مالی وسائل کے حصول کے لیے کیس تیار کرلیا ، جلد سپریم کورٹ میں تین الگ ، الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مرکز سے 120 ارب روپے کے مالی وسائل کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے محکمہ خزانہ اور ایڈوکیٹ جنرل کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔


ضم اضلاع کے لیے مرکز کی جانب سے 30 ارب روپے کی عدم فراہمی ، بجلی منافع کی مد میں 61 ارب اور این ایف سی کی مد میں 28 ارب کی عدم فراہمی پر تین الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

اس ضمن میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ایڈوکیٹ جنرل سے مشاورت مکمل ہوچکی ،کیس تیار ہے ،جلد سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ، مرکز جان بوجھ کر صوبہ کو مالی مشکلات سے دوچار کررہا ہے ، اپنا حق ہر صورت حاصل کرینگے۔
Load Next Story