وزیراعظم شہباز شریف کورونا میں مبتلا

عوام اور کارکنان سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل


ویب ڈیسک November 15, 2022
عوام اور کارکنان سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل (فوٹو: ٹوئٹر)

وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف کی دو روز سے طبعیت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

وفاقی وزیر نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد صحتیاب ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں