عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرلیں

سابق کرکٹر ڈھائی سال سے پی سی بی کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے


Sports Reporter November 15, 2022
سابق کرکٹر ڈھائی سال سے پی سی بی کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ سیزن میں عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا تھا، حالیہ سیزن میں سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کی سلیکشن کے معاملے پر آل راؤنڈر تنقید کی زد میں آئے تھے اور پاکستان جونئیر لیگ کی سلیکشن کے معاملے پر بھی عبدالرزاق پر کئی اعتراضات سامنے آئے تھے۔

پاکستان جونئیر لیگ میں حیدر آباد ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھاننے کے بعد عبدالرزاق سینٹرل پنجاب ٹیم کو جوائن نہیں کیا، سابق کرکٹر نے پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیم حیدر آباد کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ سے مستعفی ہونے کے بعد عبدالرزاق کو ایک سیریز کے لئے عبوری باولنگ کوچ بھی مقرر کیا گیا تھا۔

پی سی بی ذرائع نے عبدالرزاق کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق آل راؤنڈر نے مختلف نجی چینلز کے ساتھ مصروفیات کے باعث استعفی دیا، پی سی بی میڈیا پالیسی کے تحت بورڈ کا کوئی ملازم میڈیا پر کام نہیں کرسکتا۔

ذرائع نے کہا کہ عبد الرزاق میڈیا پر کام کرنے کے خواہشمند تھے اسی بنا پر وہ مستعفی ہوئے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر کو 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے انٹرنیشنل اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ عبدالرزاق ڈھائی سال سے پی سی بی کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |