ارشد شریف قتل کیس ایف آئی اے نے مراد سعید اور فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

شواہد کے ساتھ ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹسز جاری


ویب ڈیسک November 15, 2022
شواہد کے ساتھ ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹسز جاری (فوٹو: فائل)

مرحوم صحافی ارشد قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید اور فیصل واوڈا کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔

فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کے روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو موصول، اہلیہ کی تصدیق

قبل ازیں گزشتہ روز صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کے حوالے کردی گئی تھی، جس کی تصدیق مقتول صحافی کی اہلیہ نے کی تھی۔

اہلیہ جویریہ صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ رپورٹ موصول ہوگئی ہے اب انتظار ہے کہ سپریم کورٹ اس پر کمیشن کب تشکیل دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں