مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کا مضبوط اتحادی کے طور پر آگے بڑھنے کا فیصلہ

حقیقی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں ہے، عمران خان


ویب ڈیسک November 15, 2022
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی نے مضبوط اتحادی کے طور پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

عمران خان نے سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی، سیاسی صورت حال، وزیرآباد واقعے اور جے آئی ٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا واحد مطالبہ اور خواہش ملک میں فوری اور شفاف انتخابات ہیں، حقیقی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں ہے، ہم نے مشکل سفر طے کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا کہ دونوں جماعتیں مل کر سازشوں کو ناکام بنائیں گی اور مضبوط اتحادی کے طور پر آگے بڑھیں گی جبکہ مستقبل میں رابطے بھی برقرار رکھے جائیں گے،پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |