چین میں ٹیسلا کار تکنیکی خرابی کا شکار ہوکر لوگوں پر چڑھ دوڑی دو ہلاک

چین میں اس سے قبل بھی ٹیسلا گاڑیوں کے بریک ہونے کی وجہ سے حادثات کی شکایات درج ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک November 15, 2022
فوٹو فائل

ٹیسلا کمپنی کی تیار کردہ خودکار طریقے سے چلنے والی الیکٹرک گاڑی نے بے قابو ہوکر دو افراد جان لے گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی تیار کردہ خودکار طریقے سے چلنے والی خودمختار کار کے بےقابو ہونے کا واقعہ چین کے جنوبی صوبے گونگڈونگ میں پیش آیا جہاں دو افراد لقمہ اجل بھی بنے ہیں۔

گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں میں ایک موٹر سائیکل اور ایک اسکول طالبہ شامل ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ٹیسلا کمپنی خودکارطریقے سے چلنے والی برقی کار اچانک بے قابو ہوکر ہائی اسپیڈ سے دوڑنے لگی اور اس دوران اپنے سامنے آنے والے دو افراد کو کچل ڈالا جب کہ تین افراد گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے۔

بے قابو تیز رفتار برقی کار دو کلومیٹر دوری تک تباہی مچاتی رہی اور پھر ایک عمارت سے ٹکرا کر رکی۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑی چلانے والے 55 سالہ شخص نے پولیس کو بتایا اس نے اپنے فیملی اسٹور کے سامنے بریک لگایا (اگاڑی کی بریک لائٹ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی جلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں) جس کے بعد گاڑی آہستہ ہوئی پھر اچانک تیز رفتاری سے دوڑنے لگی۔

خیال رہے کہ امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی دوسری بڑی مارکیٹ چین ہے جہاں ٹیسلا کی سب سے زیادہ برقی کاریں فروخت ہوتی ہیں۔

چین میں اس سے قبل بھی ٹیسلا گاڑیوں کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثات کی شکایت درج ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں