رنویر سنگھ نے اپنی بیوی کو خوش رکھنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

اداکار نے انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون کے آفس کی تصویر شیئر کی جہاں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کام میں مصروف تھیں


ویب ڈیسک November 15, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ شادی کی چوتھی سالگرہ پر اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے آفس پہنچ گئے۔

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون کے آفس کی تصویر شیئر کی جہاں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کام میں مصروف تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ وہ شادی کی سالگرہ پر دیپیکا پڈوکون کو سرپرائز کرنے کے لیے آفس پہنچے ہیں۔

Office

اس موقع پر انہوں نے ایک گلدستہ اور چاکلیٹ سے بھرا باکس بطور تحفے کے دیپیکا کو پیش کیا۔

اداکار نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ بیوی خوش رکھنے کیلئے ضروری نہیں کہ اسے ڈائمنڈ دیے جائیں بلکہ چاکلیٹ اور پھول سے بھی یہ کام ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے 2018ء میں شادی کی تھی اور دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں