ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیو جابز کے سینڈل دو لاکھ ڈالر میں نیلام
1970 اور 80 کی دہائی میں اسٹیو جابز نے طویل عرصے تک برکنسٹاک کےسینڈل کا جوڑا استعمال کیا تھا
ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیوجابز کے سینڈل دو لاکھ 18 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے ہیں جن کی قیمت پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 40 لاکھ کے برابر ہے۔
اسٹیوجابز نے انہیں اتنی مرتبہ پہنا تھا کہ گویا قدموں کے نشان سینڈل پر چھپ چکے ہیں۔ کیلیفورنیا کے ایک نیلام گھر جولین آکشن نے اسے بطور نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) فروخت کیا ہے جس پر ایک نامعلوم شخص نے دو لاکھ 18 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔
نیلام گھر کےمطابق1970 اور 80 کی دہائی میں اکثر مرتبہ یہ سینڈل اسٹیو جابز کےپیروں میں دیکھا جاسکتا تھا۔ کارک اور پٹ سن سے بنے یہ سینڈل برسوں کے استعمال کے بعد گھس چکے ہیں اور ان پر انگلیوں اور ایڑھیوں کے دباؤ سے گڑھے بن چکے ہیں جنہیں برکن اسٹاک سینڈل بھی کہا جاتا ہے۔
2011 میں وفات پاجانے والے اسٹیو جابز نے ایک دوست کے ساتھ ملکر ایپل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور ان کی محنت اور ذہانت سے آئی فون اور دیگر مصنوعات آج دنیا کے کروڑوں صارفین استعمال کررہے ہیں۔