عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلیے جی آئی ٹی ایک بار پھر تبدیل
کمیٹی سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی
پنجاب حکومت نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ایک بار پھر تبدیل کردی، جے آئی ٹی کے نئے سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جے آئی ٹی کا نیا سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بنا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم ممبر ہوں گے جب کہ احسان اللہ چوہان اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب بھی ممبر نامزد کردئیے گئے۔
مذکورہ شخصیات کے علاوہ ملک طارق محمود ایس پی پوٹوھار راولپنڈی اور نصیب اللہ ایس پی سی ٹی ڈی بھی ممبر ہوں گے، کمیٹی سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔
اس سے قبل ڈی آئی جی طارق رستم چوہان کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔